3 نومبر 2014 - 23:00
عراق، اکتوبر میں 1273 افراد ہلاک

بغداد میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں عراق میں جھڑپوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم 1273 افراد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں عراق میں جھڑپوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم 1273 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بڑی تعداد ہے۔ ستمبر کے مہینے میں عراق میں اس طرح کے واقعات میں 1119 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر مہینے میں 856 عام شہری اور 417 سیکورٹی فورسز کے جوان ہلاک ہوئے۔ اسی طرح 2010 عراقی زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح اس رپورٹ کے مطابق جس میں الانبار سمیت دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں مارے جانے والوں کی تعداد شامل نہیں ہے، سب سے زیادہ افراد بغداد میں مارے گئے جن کی تعداد 379 ہے۔
دوسری جانب صلاح الدین صوبے میں عراقی فوج کے آپریشن کے کمانڈر عبد الوہاب السائدی نے بتایا کہ فوج نے عوام کے تعاون سے صلاح الدین صوبے کے مرکز میں واقع المزرع علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔
.......

/169